536

بد نام زمانہ سودخور نعیم الیکٹرانکس کو قصور میں بلڈنگ خالی کرنے کا حکم

قصور میں سود کا کاروبار کرنے والی الیکڑونکس دوکاندار کو عدالت نے بےدخلی کا حکم دے دیا۔عدالت نے 45دن کے اندر نعیم الیکٹرونکس کو مالک کی جائیداد خالی کرنے کا حکم دیا

ریلوے روڈ قصور پر واقع نعیم الیکڑونکس کے سود کے کاروبار اور دوکان کے مالک زبیر قصور کے کیس کی سماعت مکمل کرتےہوئے سول جج فرسٹ کلاس ملک محمد رستم علی نے حکم دیا کہ مذکورہ دوکاندار 45روز کے اندرملازمین کے نام پر کرائے پرحاصل کی گئی دوکان مالک زبیر قصوری کو واپس کرے۔یاد رہے کہ نعیم الیکٹرونکس قصور شہر میں وسیع پیمانے پر الیکڑونکس کا سامان شہریوں کو بھاری سود پر دے کر لوٹ مار کر رہا تھا جس بابت دوکان مذکورہ کے مالک زبیر قصوری نے اس کے خلاف اپنی دوکان خالی کرنے کا کیس دائر کر رکھا تھا


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں