سعودی عدالت نے شہبازشریف کے دورہ کے دوران مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانی کو سخت سزا سنا دی

وزیراعظم شہبازشریف کے سعودی عرب دورے کے دوران مسجد نبوی کے احاطے میں نعرے بازی کرنے پر سعودی عدالت نے پاکستانی شہری کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ اسے دس ہزار ریال کا جرمانہ بھی کیا گیاہے ۔

ایکسپریس ٹریبیو ن کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری طاہر پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے پاکستانی وفد کے اپریل میں سعودی عرب کے دورے کے دوران مسجد نبوی کے احاطے میں نعرے بازی کی اور بعدازاں اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ، ملزم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ 30 دن کے اندر عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتاہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ شہبازشریف کی آمد پر زائرین کی جانب سے ” چور ،چور“ کے نعرے لگائے گئے ، جبکہ ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں پاکستانی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی جبکہ انہیں سعودی سیکیورٹی اہلکار گھیرے میں لیتے ہوئے لے جارہے تھے ، اس دوران زائرین کی جانب سے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More