
آپ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ انجمن جانثاران مصطفیٰ محمد آصف مرتضٰی نے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا انکی تعلیمات کامیاب زندگی کا ذریعہ ہے، انہوں نے بتایا کہ 2001 میں انجمن جانثاران مصطفیٰ کا قیام عمل میں آیا جس کی بنیاد صوبیدار سردار محمد یوسف، محمد اسلم قمر صوبیدار سید محمد ارشد، ماسٹر محمد سرور ،محمد افتخار گولڑوی ،محمد جاوید گولڑوی، ملک سیف اللہ اور محمد آصف مرتضٰی نے رکھی،22 سال میں مشکلات بھی آئیں لیکن ہم ہمت نہیں ہارے اور اپنا سفر جاری رکھا اس سفر میں ریاض احمد چشتی، رفاقت جنید مرزا ،شفیق الرحمان طیب ڈار، ڈاکٹر عاشق کی خدمات قابلِ ذکر ہیں، انجمن کے پلیٹ فارم سے غریب اور مستحق افراد کی مالی امداد، راشن کی فراہمی، بچیوں کی شادی، دسترخوان اور دیگر رفاعی کام سرانجام دیئے جاتے ہیں اس موقع پر مہر عتیق الرحمٰن، ملک شہزاد محمد افتخار گولڑوی سرفراز احمد، خالد محمود کیلانی اور منشی محمد بوٹا موجود تھے
