
سیفن تعمیر سے درجنوں دیہات کے آراضیات پانی سیرابی سے محروم ہوکر بنجر بن جائینگے اس حوالے سے ریحان پو ر، کڈ، کمر کوٹکے، شکر تنگے، مور نی بالا و پائین، ملاچم وغیرہ کے عوام نے سیاہ جھنڈیا ں اٹھا کر تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے شہید چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد زمین خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شاد نواز خان، سیف السلام، ملک سر دار امیر، نصیب روان، عبدالباسط، ایوب خان، محمد رحیم، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے اوڈیگرام کے مقام پر بلا مبٹ اریگیشن پانی کا رخ تبدیل کرنے اور نئے سیفن کی تعمیر سروے کو مستردکر تے ہوئے موقف اختیار کی کہ نئے سروے سے مذکورہ 13مواضعات کی آراضیات بنجر بن جائینگے انھوں نے مطالبہ کہ محکمہ ارگیشن نہر کی بندش سے باز رہے اور نہر میں توسیع کیا جائے اور جن مالکان آراضیات کو نہر کا معا وضہ نہیں ملا ہے انہیں معا وضہ دیا جائے بصورت عوام تیمرگرہ چترال شاہراہ پر بند کرنے پر مجبور ہونگے۔
