
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان آج ایک روزہ دورے پر سوات پہنچ رہے ہیں جہاں پر وہ یونی ورسٹی آف سوات میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر خان انہیں یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینگے وزیر اعلی محمود خان یونی ورسٹی کے دورے کانووکیشن میں شریک ہونگے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
