اہم خبریں

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاؤالدین کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا

منڈی بہاؤالدین: چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاؤالدین کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاؤالدین کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، سپرنٹنڈنٹ جیل ٹیپو سلطان، ڈائریکٹر پروگرام، ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورواور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہا ہے جس کی عمارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس منڈی بہاؤالدین میں تعمیر کی جائے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاؤالدین میں بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاؤالدین کی عمارت تقریبا 31 ملین روپے کی لاگت سے 2 سال میں تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بہت جلد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔ سارہ احمد نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More