
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈی جی خان میں محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے افسران کوترقی سکیموں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ معیاد میں مکمل کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع)مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا، زرعی انجینئر ندیم اقبال سمیت دیگرافسران موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے دئیے گئے اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھادوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت اورطلب ور سد پر گہری نظر رکھی جائے۔محکمہ کے افسران و عملہ منڈیوں کا دورہ کرے اور ڈیلرز سے رابطہ میں رہے تاکہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں تعطل پیدا نہ ہو۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت گندم ایک اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے۔اس مرحلہ پر کاشتکاروں کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے تاکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گندم کی بمپر کراپ حاصل کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی،غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی زہروں وکھادوں کی فروخت کیخلاف حکومت پنجاب زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال ڈی جی خان ڈویژن میں 23لاکھ98ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کاشت ہوئی ہے۔ ابھی تک گندم کی صورت حال تسلی بخش ہے۔ فیلڈ عملہ کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کررہا ہے۔
