
لاہور۔ چیئر مین پرائم منیسٹرٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ ضیغم رضوی، چیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی،چیف ایگزیکٹو آفیسر متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ جناب شا جہاں مرزا اور فیکٹ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے ہفتہ کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں فیکٹ کے زیر اہتما م ملک کی سب سے بڑی تین روزہ دسویں سولر نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر فیکٹ کے زیر اہتمام ہی انٹرنیشنل الیکٹرک سٹی پاکستان کا بھی افتتاح کردیا گیا۔
ٓ
اس موقع پرنمائش کے شرکا ء اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین نپیرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ فیکٹ نے اتنی بڑی سولر نمائش کا ہتمام کرکے بہترین اقدام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش حکومت کے کلین گرین پاکستان کے ویژن کے حصول میں بہترین کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں حصہ لینے والی تمام کمپنیاں ملک میں قابل تجدید شمسی توانائی کے فروغ کے لیے صبح شام بھر پور محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید شمسی توانائی ہی ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے میں معاون ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید شمسی توانائی اور پیداور کے فروغ کے لیے حکومت وقت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متبادل توانائی بورڈ شاہ جہا ں مرزا نے کہا کہ قابل تجدید شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے مصابقتی بڈنگ کا طریقہ کار جلد ی شروع کردیا جائے گا تاکہ گرین انرجی کے حصول کو یقینی بنا یا جاسکے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قابل تجدید شمسی توانائی کی پیداوار اور فروغ انتہائی اہم ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ برآمدی تیل سے پیدا کی جانے والی بجلی بہت مہنگی ہوتی جارہی ہے۔ ملک میں متوقع لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بھی قابل تجدید شمسی توانائی کا فروغ نہایت ضروری ہے جو کہ ناصرف توانائی کے حصول کا ایک سستا ذریعہ ہے بلکہ ملک میں کلین گرین ماحول کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔
اس تین روزہ نمائش میں قابل تجدید شمسی تونائی پر کام کرنے والی 100سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اس نمائش پہ منتظمین کے مطابق مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔
ٹکرز: ایکسپو سنٹر لاہور میں فیکٹ کے زیر اہتما م ملک کی سب سے بڑی تین روزہ دسویں سولر نمائش کا افتتاح
فیکٹ کے زیر اہتمام ہی انٹرنیشنل الیکٹرک سٹی پاکستان کا بھی افتتاح
یہ نمائش حکومت کے کلین گرین پاکستان کے ویژن کے حصول میں بہترین کردار ادا کرے گی
قابل تجدید شمسی توانائی ہی ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے میں معاون ہوسکتی ہے
پاکستان میں قابل تجدید شمسی توانائی اور پیداور کے فروغ کے لیے حکومت وقت کے اقدامات قابل ستائش ہیں
ماہرین کے مطابق پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قابل تجدید شمسی توانائی کی پیداوار اور فروغ انتہائی اہم ہیں
اس تین روزہ نمائش میں قابل تجدید شمسی تونائی پر کام کرنے والی 100سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں
نمائش میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے
