
BREAKING TICKERS
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی کاوشیں ۔۔۔ قومی خزانے کیلئے 85 ارب روپے کا ریونیو
• وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے جاز کے لائسنس تجدید کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کردیا
• قومی خزانے کو مجموعی طور پر486.2 ملین ڈالرزیا 85 ارب 57 کروڑ کا ریونیو حاصل ہوگا، امین الحق
• لائسنس تجدید کیلئے 900 میگا ہرڈز بینڈ کیلئے 39 اعشاریہ 5 اور 1800 میگاہرڈز کیلئے 31 ملین ڈالرز کی قیمت مقررکی گئی ہے، امین الحق
• جاز موبائل کمپنی دونوں بینڈزمیں مجموعی طور پر 13 اعشاریہ 6 میگاہرڈز کی تجدید کروائے گی، سید امین الحق
• تجدیدی رقم امریکی ڈالرز یا پاکستانی روپیہ میں ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے، سید امین الحق
• لائسنس تجدید کے وقت مکمل یا 50 فیصد اور بقیہ 5 سال کی مساوی اقساط میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی، امین الحق
• لائسنس کی تجدید 15 سال کیلئے کی جائے گی ، کوالٹی آف سروسز سمیت تمام شرائط ،قواعد کے مطابق ہوں گے، سید امین الحق
• پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کو لائسنس تجدید کیلئے ہدایات دے دی گئیں، سید امین الحق
• پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ جاز کا لائسنس 5 جولائی 2022 کو معیاد پوری کررہا ہے۔ سید امین الحق
