
ریوینیو عوامی خدمت سروس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف سمیت ریوینیو سے متعلقہ تمام افسران اور ملازمین ایک ہی چھت تلے دوسرے روز بھی موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی نے ریوینیو عوامی خدمت سروس میں آنے والے سائلین کی دوسرے روز بھی زمین اور جائیداد کی فردات کے اجراء ، رجسٹریشن ، انتقالات اور درستگی نام سمیت دیگر مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کی شکایات کے فوری ازالہ کےلئیے احکامات جاری کئیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی کا کہنا تھا کہ ریوینیو عوامی خدمت سروس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔
عباس علی عارفی پی ٹی وی نیوز ڈسٹرکٹ پاکپتن۔
