
آئی جی پنجاب پولیس کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائن پاکپتن میں پولیس ملازمان کی فائر پریکٹس ہوئی۔
پولیس لائن پاکپتن میں ہونے والی فائر پریکٹس میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران و ملازمان نے حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن فیصل مختار کے مطابق فائر پریکٹس کا مقصد پولیس ملازمان میں اسلحہ کے استعمال کو اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ معاشرے میں جرائم کے انسداد کیلیے بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔
