
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ فضل عبا س کی سر براہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی کمالیہ و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم عدنان کو قابو کیاجس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم امین کو قابو کیاجس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
