
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریوینیو سے متعلق عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئیے ریوینیو عوامی خدمت سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کی گئی ریوینیو عوامی خدمت سروس میں ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ اور اسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب سمیت ریوینیو سے متعلقہ تمام افسران اور ملازمین ایک ہی چھت تلے موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے ریوینیو عوامی خدمت سروس میں آنے والے سائلین کی فرد کے اجراء،رجسٹریشن،انتقالات اور درستگی نام سمیت دیگر مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کی شکایات کے فوری ازالہ کےلئیے احکامات جاری کئیے۔ریوینیو عوامی خدمت کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔
