اہم خبریں

پی ٹی سی ایل گروپ کی صنفی مساوات پر ایک ماہ طویل مہم اختتام پذیر

اسلام آباد، 16 مارچ، 2022۔ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے کام کی جگہ پر صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے تعصب کے خاتمے کے موضوع کے تحت خواتین کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں ایک ماہ پر محیط مہم کا انعقاد کیا۔ یہ مہم خواتین کو بااختیار بنانے اور تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت سے متعلق پی ٹی سی ایل گروپ کے دیرینہ عزم سے ہم آہنگ ہے۔ اس پیغام پر موثر انداز سے کام کرنے کے لئے پی ٹی سی ایل گروپ کی ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن ٹیم ایک ماہ سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مہم چلا رہی ہے جہاں ملازمین نے خواتین کے خلاف تعصب کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔

گروپ نے پی ٹی سی ایل اور یوفون کی خواتین ٹیم اراکین کو بااختیار بنانے کے لئے پالیسی ساز فیصلوں کے ذریعے تبدیلی کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ رواں سال، گروپ نے خواتین ملازمین اور انکے گھرانوں کی خواتین کے کاروباری منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے اضافی تعاون کیا ہے جس سے متعدد گھرانوں کی زندگی میں قابل ذکر فرق پیدا ہوا۔

اس حوالے سے اسلام آباد کے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں اس مہم کے اختتام پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم پاکستان کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان اور ای گورننس تانیہ ایدروس نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف، ای اینڈ کی گروپ وائس پریذیڈنٹ ٹیلنٹ اسٹریٹجی اینڈ اینالٹکس ڈاکٹر حناح ہیکل کے ہمراہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کی سینئر انتظامیہ اور ملازمین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور گروپ سی ای او، حاتم بامطرف نے خواتین کی بااختیاری اور نظام میں انکی شمولیت سے متعلق گروپ کے عزم کی تجدید کی۔انہوں نے کہا، ہمیں فخر ہے کہ ہم کام کی جگہ پر صنفی تعصب خاتمے کی عالمی مہم کا حصہ ہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ صنف سے قطع نظر اپنے تمام ملازمین کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ترقی کے عمل میں آگے بڑھیں۔ گزشتہ سالوں میں ہم نے نہ صرف اپنی صفوں میں صنفی مساوات کو قابل ذکر انداز سے یقینی بنایا ہے بلکہ پی ٹی سی ایل اور یوفون میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواقع تلاش کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہے۔

پی ٹی سی ایل اور یوفون کو متعدد پلیٹ فارمز پر تنوع اور شمولیت کے اقدامات کی بدولت مختلف اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ گروپ صنفی مساوات، خواتین کی شرکت اور ہر سطح پر انکی قبولیت کے کلچر کو یقینی بنانے سے متعلق کاموں کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔ یہ عمل انڈسٹری اور معاشرے میں کام کا پیشہ ورانہ ماحول زیادہ پائیدار اور متوازن بنانے کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More