
بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ نورکوٹ روڈ انتووالی بائپاس کے مقام پر کئ کئ فٹ پانی کھڑا ہو گیا گاڑیوں کی آمد و رفت کے ساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی مسجد جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔دیہاتی علاقوں میں نشیبی ایریا میں پانی جمع ہونے سے گندم کی فصل کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔سارا دن جہاں جاتی سردی نے پاؤں جمالیے وہاں گیس پریشر اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
