
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عارفوالا میں کسانوں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 1768 روپے فی کس بوری کے حساب سے کھاد کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے 1768 روپے بوری کے حساب سے 5 بوریاں ملنے پر کسان حکومت کے شکر گزار ہیں .
کسانوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے عارفوالا میں کھاد کے 16 کسان سہولت مرکز مقرر کیے گئے ہیں جسے انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر واچ کر رہی ہے .
کسان حضرات کھاد نا ملنے یا بلیک کی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے دیے گئے نمبرز پر فوری رابطہ کریں .
