اہم خبریں

یوفون 4Gنے رمضان کے دوران سعودی عرب کے لیے بہترین رومنگ ڈیٹا بنڈلز متعارف کرادیے

اسلام آباد، 8 اپریل، 2022: پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون 4Gنے سعودی عرب کے لئے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز کی نئی رینج متعارف کرادی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے پیاروں سے جڑے رہنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یوفون 4Gسعودی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (ایس ٹی سی) اور موبلی نیٹ ورکس کے ذریعے پورے سعودی عرب میں ٹیلی کام انڈسٹری کی بہترین اور سب سے کم لاگت کی ڈیٹا سروسز پیش کررہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیٹا کے علاوہ، اس آفر میں واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رسائی شامل ہے تاکہ صارفین دنیا بھر میں مسلسل واٹس ایپ کی آڈیو اور ویڈیو کالز سے محظوظ ہو سکیں۔

کم قیمت میں بلاتعطل سروسز سے محظوظ ہونے کے لئے یوفون 4Gکے صارفین اب *506# ڈائل کرسکتے ہیں اور تین سستے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے اپنے تمام ڈیٹا کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ صارفین 350 روپے میں 1000 MBs، 700 روپے میں 2500 MBs اور 1500 روپے میں 5000 MBs کا بڑا ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تمام ڈیٹا رومنگ پیکجز 30 روز کے لئے کارآمد ہیں اور صارفین کو انکے استعمال میں ہر طرح کی رکاوٹوں سے محفوظ بلاتعطل خدمات کی سہولت میسر ہوگی۔

یوفون 4Gنے اس اہم سہولت کی فراہمی کے ساتھ ایک بار پھر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ اپنے سعودی عرب جانے والے صارفین کو باسہولت اور سستے ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنا کر ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چاہے انہیں اپنی ای میلز چیک کرنی ہوں، اپنے سوشل میڈیا پر براؤزنگ کرنی ہو، اپنے پیاروں کے ساتھ مقدس مقامات کی تصاویر شیئر کرنی ہو، یا واٹس ایپ پر لامحدود ویڈیو اور وائس کالز کرنی ہوں، یوفون اپنے پرکشش ڈیٹا کے ذریعے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے جس کی بدولت صارفین کو دن میں کسی بھی وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور فاصلے گھٹانے کی سہولت میسر ہے۔

یوفون 4Gٹیلی کام انڈسٹری میں اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔ صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والی کمپنی کے طور پر اس نے اپنی وائس اور ڈیٹا سروسز میں مسلسل بہتری لاکر اپنی پروڈکٹس اور سروسز کے پورٹ فولیو میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ڈیٹا رومنگ پیکجز سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین *506# ڈائل کرسکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط سے متعلق معلومات کے لئے صارفین یوفون 4Gویب سائٹ (https://www.ufone.com/prepaid-data-roaming/) وزٹ کرسکتے ہیں یا اسکی ہیلپ لائن 333 سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More