ویوو نے 5000 mAh کی بڑیبیٹری  اور ٹرینڈی  ڈیزائن سے آراستہ Y01سمارٹ فون  پاکستان میں متعارف کر وا دیا

سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے پاکستان میں،اپنی وائی سیریز میں، نیا بجٹ سمارٹ فون Y01 متعارف کروا دیا ۔یہ سمارٹ فون  6.51 انچ ہیلو فُل ویو ڈسپلے اور  5000mAh  کی بڑی بیٹری سے مزین ہے۔ ویوو Y01 جدید تر ین فیچرز اور خوبیوں سے آراستہ ہے اور انتہائی مناسب قیمت میں  خریداری کے لیے  دستیاب ہے۔

ویوو کی وائی سیریز  نوجوان نسل میں  کم قیمت کے اندر  بہترین خصوصیات  مہیا کرنے والے سمارٹ فونز کی وسیع رینج کی وجہسے بہت مقبول ہے۔ Y01  ان نوجوانوں کے لیے بہترین انتخاب ہے جو شاندار فیچرز کی حامل ایک ریلائبل ڈیوائس کم قیمت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

منفرد 3D بناوٹ سے آراستہ دلکشY01 کی موٹا ئیمحض 8.28 ملی میٹرز ہے ۔  یہ سمارٹ فون دیکھنے میں بےحد سلم اور گرفت میں بہت ہی آرام دہ  محسوس ہوتا ہے۔ 5000 mAh  کی بڑی بیٹری اور پروسیسسر کے باوجود ویوو Y01کا وزن صرف 178 گرامہے۔ مزید براںیہ سمارٹ فون  6.51 انچ ہیلو فُل ویو ڈسپلے کے ساتھ عمدہ اسٹریمنگ کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

Y01 میں فیس ویک ان لاک کافیچر بھی موجود ہے جو آپ کے چہرے کو پہچانتے ہی ڈیوائس کو ان لاک کر دیتا ہے ۔ نیز 5000mAh کی بڑی بیٹری کی بدولتیہسمارٹ فون دیر تک چلتا ہے۔  Helio P35 پروسیسر ،2GBریم اور 32GBروم ساتھ اب صارفین بغیر کسی خرابی کے ہائی گرافک گیمز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔

ویوو Y01  خصوصی ملٹی ٹربو 3.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ کسی بھی وقفے کے بغیر متعدد ایپس اور گیمز کو آسانی سے چلانا ممکن بنادیتا ہے۔ کیمرہ کے حوالے سے، یہ سمارٹفون8میگا پکسل ریئر کیمرہ سیٹ اپ  اور 5 میگا مکسل فرنٹ کیمرہ سے مزین ہےجو صارفین کے لیے پورٹریٹ لینے کے تجربے کو مزیدخوشگوار بنا دیتاہے۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا Y01 اس وقت پاکستان بھر میں 19,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو رنگ Elegant Blackاور  Sapphire Blueپیش کیے گئے ہیں۔

ویوو کی جانب سے Y01 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور/ 4 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کی بروقت کاروائی 4...
Read More
post-image
اہم خبریں
سعودی عدالت نے شہبازشریف کے دورہ کے دوران مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانی کو سخت سزا سنا دی وزیراعظم شہبازشریف کے...
Read More
post-image
اہم خبریں
محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار، قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایکشن درست ہونے کے بعد...
Read More
post-image
اہم خبریں
ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے: بابر نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دیدیا پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
حمزہ لاری کی ہدایت کاریکے ساتھ ویوو X80 پر بنائی گئی شارٹ فلم “امتحان” پاکستان میں ریلیزکردی گئی   سمارٹ فون کی عالمی انڈسٹری...
Read More