
متوقع برفباری کے پیش نظر تمام ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض
ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کےلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی
ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی8000گاڑیوں کی اجازت ہے۔سی ٹی او راولپنڈی
مری میں سیاحوں کی ابتک1485گاڑیاں موجود ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض
مری کے داخلی راستوں پر سیاحوں کو آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض
پولیس کے ریڈیو اسٹیشن88.6کے ذریعے بھی مری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی
مری جانے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔ سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض
